افغانستان وطالبان

افغانستان کے کنہڑ صوبے میں ریلی پر فائرنگ، متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افغانستان کے شہر اسد آباد سے عینی شاہدین کے ذریعے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے یوم آزادی کی ایک ریلی میں افغانستان کے قومی پرچم تھامے ایک شخص پر طالبان کی فائرنگ سے کئی افراد ہلاک وزخمی ہو گئے۔

محمد سالم نامی عینی شاہد نے برطانوی خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کو بتایا کہ یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ ریلی میں ہلاک ہونے والے افراد کو طالبان کی گولی لگی یا اس کا شکار وہ افراد بنے جو بھگڈر کا شکار ہوئے۔

Advertisement

طالبان کی جانب سے اس واقعہ پر کسی قسم کا رد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔ اسد آباد، افغانستان کے مشرقی صوبے کنہڑ کا صدر مقام ہے۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز سے لے کر جمعرات تک کابل ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں اب تک 12 اموات ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے طالبان اہلکار نے بتایا کہ یہ اموات گولی چلنے یا بھگدڑ مچنے کے باعث ہوئی ہیں۔

اہلکار نے ایئرپورٹ کے داخلی دروازوں پر موجود عوام سے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں ہیں تو وہ واپس گھر جائیں اور یہ کہ ’طالبان ایئرپورٹ پر کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتے۔‘

واضح رہے کہ اتوار سے کابل کے فضائی اڈے پر ہزاروں افراد کا رش جمع ہو رہا ہے جہاں سے لوگ بیرون ملک جانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ایئرپورٹ امریکی فوج کے کنٹرول میں ہے لیکن وہاں تک پہنچنے کے رستوں پر طالبان جنگجو موجود ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق طالبان کے مسلح افراد کئی لوگوں کو ایئرپورٹ تک پہنچنے سے روک رہے ہیں حالانکہ ان کے پاس سفری دستاویزات موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں