امریکا، یورپی یونین اور دیگر ممالک کا طالبان پر خواتین کے حقوق کی ضمانت دینے پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا، یورپی یونین اور دیگر 19 مغربی ممالک نے افغان طالبان پر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی ضمانت دینے پر زور دیتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ان کی تعلیم، روزگار اور 'آزادانہ نقل و حرکت' کے حقوق کے بارے میں 'کافی پریشان' ہیں۔

طالبان کی جانب سے خواتین کو اسلامی قانون کے تحت حقوق دینے کے وعدے کے بعد امریکی محکمۂ خارجہ کے بدھ کق جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان خواتین اور لڑکیوں سمیت تمام افغان شہریوں کا حق ہے کہ وہ سلامتی، وقار اور تحفظ کے ساتھ رہیں۔ ان کے بقول، کسی بھی طرح کی تفریق کو روکنا چاہیے۔

Advertisement

بیان میں کہا گیا کہ ہم عالمی برادری میں شامل ممالک امداد کے ساتھ ان کی مدد کرنے کو تیار ہیں تاکہ ان کی آوازوں کو بھی سنا جا سکے۔

ان ممالک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اس بات کا قریب سے جائزہ لیں گے کہ کس طرح کوئی بھی مستقبل کی حکومت افغانستان میں ان حقوق اور آزادیوں کو یقینی بنائیں گی جو گزشتہ 20 برسوں میں افغان خواتین اور لڑکیوں کی زندگیوں کا بنیادی حصہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں