امریکی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب کو فون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی سیکرٹری خارجہ انتونی بلیکن نے بدھ کے روز اپنے سعودی ہم منصب شہزاہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا۔ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں راہنماؤں نے اس موقع پر افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ’’سعودی پریس ایجسنی‘‘ کے مطابق دونوں وزرا نے مملکت اور امریکا کے درمیان تزویراتی تعلقات جائزہ لیا اور مشترکہ مفاد کے تناظر میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا۔ امریکا اور سعودی عرب کے اعلیٰ ترین سفارتی عہدیداروں نے خطے بالخصوص افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا۔
سعودی وزارتی کونسل کی جانب سے افغان عوام کو یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ریاض، کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
کونسل کا منگل کے روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیرصدارت اجلاس ہوا اور اس میں دیگر امور کے علاوہ افغانستان کی تازہ صورت حال پرغورکیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب افغانستان کی تازہ صورت حال پر نظررکھے ہوئے ہے، اس کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اور اس کو امید ہے کہ اس ملک میں بہت جلد صورت حال مستحکم ہوجائے گی۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوموار کو ایک بیان میں طالبان اور تمام افغان جماعتوں پر زوردیا تھا کہ وہ ملک میں عوام کے جان ومال کا تحفظ کریں۔
وزارتِ خارجہ نے طالبان کے افغان دارالحکومت کابل میں داخلے اور کنٹرول کے ایک روز بعد سوموار کو ٹویٹرپر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’’سعودی عرب افغان عوام کے کسی بیرونی مداخلت کے بغیرانتخاب کے ساتھ کھڑا ہے۔