.
افغانستان وطالبان

جِم، تفریحی پارک کے بعد اب ٹھنڈی میٹھی آئس کریم سے طالبان کا شغل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پچھلے کچھ دنوں میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس طالبان پر افغان طالبان کی سرگرمیوں کے ویڈیو کلپس اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں طالبان کو عوامی تنصیبات جیسے جم اور گیم پارکس اور آئس کریم سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ وہ مشاغل ہیں جن سے طالبان گذشتہ بیس برس کوسوں دور رہے ہیں۔

کچھ دن پہلے کلپس میں دکھایا گیا کہ تحریک طالبان کے اراکین نے کابل کے صدارتی محل میں ایک جم خانے کا کنٹرول میں سنھبالنے کے بعد وہاں پر ورزش کررہے ہیں۔ ایک کلپ میں ایک تفریحی پارک میں طالبان کو بچوں کے کھیلنے کی الیکٹرک کاروں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ ہرات کے ایک تفریحی پارک کا ہے۔

تحریک طالبان کے عناصرکی طرف اس طرح کی سرگرمیوں کا اظہار آئے روز سامنے آ رہا ہے۔ ایک تازہ ویڈیو میں طالبان کو دارالحکومت کابل میں آئس کریم سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹھنڈی میٹھی آئس کریم کے مزے لیتے طالبان کے چہروں پرمسکراہٹ اور خوشی کے آثار نمایاں دیکھے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان نے تقریبا دو ہفتوں سےکم عرصے کے دوران پورے افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا۔ طالبان کے قبضے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔