طالبان نے ملک میں خطبہ جمعہ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں
جمعرات کو طالبان نے مساجد کے آئمہ کو کل جمعہ کے خطبے کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔ گذشتہ اتوار کو مسلح تحریک کے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان میں یہ پہلا واقعہ ہے۔
طالبان کی طرف سے دارالحکومت کابل اور باقی صوبوں میں مساجد کے مبلغین کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے "آپ پر خدا کی سلامتی ، رحمت اور برکتیں ہوں۔ ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ کو کامیابی اورآپ کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کی توفیق عطا کرے۔ ہم تمام معزز مبلغین سے توقع رکھتے ہیں کہ
اسلامی نظام کے تحت مفاد عامہ کے پیش نظر عوام الناس کو اتحاد اوراتفاق پر زور دیں۔
شہریوں پر زور دینا کہ وہ قوم کی تعمیر اور ترقی کے لیے تعاون کریں۔ ملک سے فرار نہ اختیار کریں۔ شہری اور وسائل کو ملک میں واپس لایا جائے۔
دشمن کے منفی پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزی پر کان نہ دھریں۔
یہ پیغام "طالبان کی دعوت وارشاد، بھرتی ،امربالمعروف اور نہی عن المنکر‘ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔