امریکی طیارے سے گر کرہلاک ہونے والا دوسرا شخص افغان فٹ بال ٹیم کا کھلاڑی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خبر رساں اداروں نے گذشتہ سوموار کو کابل سے مسافروں کو لےکر پرواز کرنےوالے ایک طیارےسے گر کرہلاک ہونےوالے دوسرے افغان شہری کی بھی شناخت جاری کی ہے۔

اریانا نیوز ایجنسی نے جمعرات کو رپورٹ میں کہا ہےکہ افغانستان کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ذکی انواری گذشتہ پیر کو کابل ہوائی اڈے پر امریکی طیارے سے گرنے کے بعد چل بسا تھا۔

Advertisement

گذشتہ اتوار کو طالبان کے حکومت کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے ہوائی اڈے پر جمع ہو کر افغانستان سے بھاگنے کی کوشش کی اور بہت سے لوگ چلتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے کی کوشش کرتے دیکھے گئے۔

افغان اریانا ایجنسی نے بتایا کہ انواری امریکی فضائیہ کے بوئنگ سی 17 طیارے سے گر گیا۔ جنرل سپورٹس اتھارٹی نے اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔

قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ امریکی طیارے سے گر کرہلاک ہونے والا ایک ڈاکٹر ہے جس کی شناخت محمد فدا کے نام سے کی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی طیارے سے لٹکنے والے تین افراد طیارے کے اڑانے بھرنے کے کچھ دیر بعد گر کرہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں