روس کا امریکا کی نئی پابندیوں کے ردِّعمل میں انتقامی اقدامات کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایک روسی جہاز اور نورڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کرنے والی دوکمپنیوں پر امریکا کی جانب سے عاید کردہ نئی پابندیوں کے ردعمل میں واشنگٹن کے خلاف بھی انتقامی قدغنیں لگائی جائیں گی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخروفا نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم بائیڈن انتظامیہ کے اس طرح کے معاندانہ اقدامات کو سیاسی عزم کی کمی کی نظرسے دیکھتے ہیں اوریہ اس بات کے مظہر ہیں کہ امریکا شراکت داری کی بنیاد پرروس کے ساتھ تعلقات کے قیام کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔‘‘

Advertisement

روس بحیرہ بالٹک کے پار 11 ارب ڈالر کی لاگت سے موجودہ نورڈ اسٹریم پائپ لائن کے ساتھ ایک اور پائپ لائن بچھا رہا ہے۔اس کے ذریعے روس یورپ تک یوکرین کو بائی پاس کرتے ہوئے گیس کی دُگنا مقدار برآمد کرسکے گا۔یہ منصوبہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ بن چکا ہے۔

امریکا نے جمعہ کے روز روس کے ایک جہاز، اس کے مالک اور ایک تعمیراتی کمپنی پر پابندیاں عاید کی ہیں۔تاہم اس منصوبہ کے مخالفین کا کہنا ہے کہ امریکا کےاس اقدام سے روس گیس پائپ لائن بچھانے کے اس منصوبہ سے دستبردار نہیں ہوگا۔

امریکااور برطانیہ نے گذشتہ روزان افراد پر بھی پابندیاں عاید کی ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال قبل کریملن کے نقاد الیکسئی نفالنی کو زہردینے کے واقعے میں ملوّث تھے اور وہ سب روسی انٹیلی جنس کے کارندے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں