نامعلوم چور جرمن فتح کی تاریخی یادگار ’وکٹری کالم‘ سے تانبے کی پلیٹیں لے اڑے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جرمن دارالحکومت برلن کے مشہور زمانہ وکٹری کالم کی چھت پر نصب تانبے سے بنی پلیٹوں کا کچھ حصہ چوری ہو گیا ہے۔ چوری کی اس واردات کا انکشاف گٹر چیک کرنے والے مزدوروں نے کیا۔

جرمن پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ نامعلوم چوروں نےبرلن میں وکٹری کالم (فتح کا ستون) کی چھت پر نصب تانبے کی پلیٹیں توڑ کر چوری کر لی ہیں۔ اس چوری کا پتہ ضلعی دفتر کے بھیجے گئے ورکرز نے لگایا ہے۔

اس چوری کی واردات کا جمعہ کے روز اس وقت معلوم ہوا جب ڈسٹرکٹ آفس کی طرف سے بھیجے گئے گٹر چیک کرنے والے ورکرز نے چھت پر تانبے کی پلیٹوں کے بڑے حصے کو غائب پایا۔

پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ چوری کب ہوئی اور کس نے کی۔ درایں اثناء پولیس نے 'تاریخی اور اہم مواد‘ کی چوری کے حوالے سے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

برلن میں واقع وکٹری کالم یا فتح کا ستون سن 1864 سے 1871 کے دوران جرمنی کی آسٹریا، فرانس اور ڈنمارک کے خلاف فتوحات کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کا ڈیزائن مشہور آرکیٹیکٹ ہائنرش اشٹراک نے بنایا تھا۔ اس کا افتتاح دو ستمبر سن 1873 کو کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں