.

ملائشیا کے نئے وزیراعظم کی حلف برداری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ملائشیا کے نئے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یونائیٹڈ ملائشیا نیشنل آرگنائزیشن کے رہنما اسماعیل صابری نے ملک کے نویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔

اکسٹھ سالہ اسماعیل صابری کو ملائشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ نے گذشتہ روز وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملائشیا میں سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں شکست کے بعد بننے والی اتحادی حکومت کے پہلے دو سال مہاتیرمحمد وزیراعظم رہے تھے اور اگلے دو برس کے لیے محی الدین یاسین کو اقتدار دیا گیا تھا۔تاہم انھیں حکومتی اتحاد میں ٹوٹ پھوٹ کے باعث میعاد سے پہلے ہی مستعفی ہونا پڑا تھا۔گذشتہ چار سال کے دوران میں ملائشیا میں تین وزراء اعظم تبدیل ہو چکے ہیں۔