سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’سکولوں کے 93 فیصد طلبہ نے کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لی ہے‘۔ آل الشیخ نے اتوار کو بتایا کہ’ آئندہ ہفتے سے ویکسین لگوانے والے طلبہ سکول آنے لگیں گے‘۔
سعودی وزارت تعلیم نے آئندہ ہفتے سکولوں میں طلبہ کی واپسی سے قبل کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گائیڈ بک جاری کی ہے۔ گائیڈ بک میں کہا گیا ہے کہ’ کرونا وائرس سے متاثر کسی بھی طالب علم کو دس روز تک سکول آنے نہیں دیا جائے گا‘۔
#فيديو |
— وزارة التعليم - جامعي (@mohe_sa) August 22, 2021
خلال زيارته لمركز تقديم اللقاحات بـ #جامعة_الإمام؛ #وزير_التعليم: حصول 93% من طلبة التعليم العام على "الجرعة الأولى" يؤكد رغبتهم في استكمال الجرعة الثانية والعودة لمقاعد الدراسة pic.twitter.com/Yu0aAZhxdc
گائیڈ بک میں یہ بھی ہے کہ ’سکولوں میں صبح کی اسمبلی منسوخ ہو گی۔ طلبہ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے براہ راست کلاس روم کا رخ کریں گے‘۔ وزارت تعلیم نے سکولوں کے بوفے اور کیفے ٹیریاز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلبہ کو لنچ کلاس روم میں کرنے کی اجازت دی ہے۔
سعياً #لعودة_حضورية_آمنة، وزيادة في نسبة التحصين؛ تطبيق #توكلنا يتيح خدمة أولوية حجز موعد في مراكز اللقاح لطلبة المرحلتين المتوسطة والثانوية. pic.twitter.com/NqauEqN8mN
— وزارة التعليم - عام (@moe_gov_sa) August 21, 2021
گائیڈ بک میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ’ والدین بچوں کی صحت حالت پر نظر رکھیں اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں سکولوں کو پہلی فرصت میں مطلع کریں‘۔