افغانستان وطالبان

برطرف افغان آرمی چیف بھی ملک چھوڑنے والوں میں شامل، فرار کی تصاویر وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سابق افغان آرمی چیف آف اسٹاف ولی محمد احمد زئی کی افغانستان سے نکلنے کیلئے کابل ایئرپورٹ پر قطار میں کھڑے انتظار کرتے ہوئے تصویر منظر عام پر آ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولی محمد احمد زئی قمیص شلوار زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ کندھے پر رومال بھی ڈال رکھا ہے۔

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد حامد کرزئی ایئرپورٹ پر ملک سے جانے والے خواہشمند افراد کا رش لگا ہوا ہے، اسی رش میں کھڑے سابق افغان آرمی چیف بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر سابق افغان آرمی چیف کی وائرل ہونے والی تصویروں میں سے ایک میں تو وہ منتظر کھڑے ہیں جبکہ ایک میں وہ وہیں ہجوم میں نیچے زمین پر بیٹھے دکھائی دے رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں