سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس نے سوموار اور منگل کی درمیانی شب یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے مملکت کے علاقے خمیس مشیط کی طرف بھیجا گیا ایک بمبار ڈرون تباہ کر دیا۔
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع میں لڑنے والے عرب اتحاد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے دشمن کے ایک اور بمبار ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر کے شہری آبادی کو خطرے میں ڈالنے کی سازش ناکام بنا دی۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ سعودی ایئر ڈیفنس اور اتحادی فورسز اپنی عسکری کارروائیوں میں شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ دوسری طرف حوثی دہشت گرد بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ارتکاب کرتے ہوئے تباہ کن ہتھیاروں سے شہری آبادی پر حملے کر رہےہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی گذشتہ طویل عرصے سے سعودی عرب کی شہری آبادی، حساس تنصیبات اور اقتصادی مراکز کو بمبار ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عرب ممالک اور عالمی سطح پر حوثی ملیشیا کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

-
سعودی فضائیہ نے خمیس مشیط کی جانب آنے والاحوثیوں کا بارود سے لدا ڈرون مارگرایا
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو یمن سے چھوڑا گیاایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا بارود سے لدا ایک اورڈرون مارگرایا ہے۔حوثیوں نے اس ڈرون ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کا بارود سے لدا ڈرون مارگرایا
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے جمعرات کے روزیمن کی فضائی حدود ہی میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا بارود سے لدا ایک ڈرون مارگرایا ہے۔سعودی ... بين الاقوامى -
امریکی کانگریس کے ارکان کا ترکی کو ڈرون ٹکنالوجی کی برآمد روک دینے کا مطالبہ
امریکی کانگریس میں 27 ارکاننے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکنسے مطالبہ کیا ہے کہ ترکی کو ڈرون طیاروں کی ٹکنالوجی برآمد کرنے کا عمل معلق کیا جائے۔ یہ بات ترکی ... بين الاقوامى