خوفناک ویڈیو: کھجور کےدرخت نے راہ گیرخاتون کچل ڈالی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیل میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نشرکی گئی ہے جس میں ایک راہ گیر خاتون پر کھجور کے درخت کے گرنے اور اس کے نتیجے میں اس کی موت کا خوناک منظر دکھایا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ شمالی اسرائیلی شہر طبریا میں ایک جھیل کے کنارے پر خوفناک حادثہ اتوار کے روز پیش آیا جب ایک 66 سالہ خاتون کھجور کے درخت کے گرنے سے ہلاک ہوگئی۔

یونائیٹڈ ایمبولینس سروس کے ڈاکٹر ہزالا نے کہا کہ تیز ہوا سے ایک کھجور کا درخت زمین پر آگرا اور درخت کے قریب سے گذرنے والی خاتون راہ گیر کو کچل ڈالا۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اتوار کو شہر میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی۔

حکام کے مطابق خاتون طبریا کارنیشے پر چل رہی تھی کہ اچانک کھجور کا درخت ٹوٹ کر اس کے سرپر آ گرا اور وہ اس کے نیچے دب گئی۔

ایک طبی امدادی کارکن نے وضاحت کی کہ جب ہم جائے وقوعہ پر پہنچے تو ہم نے زخمی عورت کو ایک بڑے درخت کے تنے کے نیچے پھنسے ہوئے دیکھا۔ اس کا کہنا تھا کہ خاتون موقعے پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں