مصر میں بہادر خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کو سبق سکھا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں سوشل میڈیا پر ایک بہادر خاتون کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں خاتون کو سر راہ ہراساں کرنے اور چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو طمانچے رسید کرکے اسے سبق سکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوکلپ میں انکشاف کیا گیا کہ خاتون اپنے بچے کے ساتھ سڑک پر کھڑی تھی۔ اس دوران ایک شخص اس کے قریب آیا اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی۔ اس پر وہ زور سے چلائی اور پھر اسے تھپڑ مارا۔ اس شخص نے معاملے کو رفع دفع کرنے کے لیے معافی مانگی مگرخاتون نے اسے مزید سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

اس دوران کچھ اور لوگ اور راہ گیر بھی وہاں جمع ہوگئے۔ ایک راہ گیر نے بھی ہراسانی کی کوشش کرنے والے شخص کو تھپڑے مارے اور اس کی پٹائی کی۔

دوسری طرف مصری سیکیورٹی فورسز نے ویڈیو دیکھنے کے بعد ملزم کی شناخت اور اس کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی ہے تاکہ اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

سوشل میڈیا پر نشر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھی جانے والی خاتون کی بہادری اور جرات کو سراہا جا رہا ہے جس نے ہمت کا مظاہرہ کرکے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرنے بدمعاش کو اس کی اوقات یاد دلا دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں