.

نیوم:سعودی ولی عہد شہزادہ محمدسے قطری وزیرخارجہ کاعلاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جدید شہرنیوم میں ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے بدھ کوقطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امورکے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق طرفین نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات چیت کی ہے اورعلاقائی امور کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر گفتگو کی ہے۔

وزیرخارجہ شیخ محمد نے سعودی ولی عہد کو امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا ایک اہم پیغام بھی پہنچایا ہے۔