داعش نے کابل ایئر پورٹ کے خودکش بمبار کی تصویر جاری کر دی
حملہ آور بمبار کا نام عبدالرحمن الوگری بتایا گیا ہے
داعش نے کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خودکش حملہ کرنے والے جنگجو کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔
تنظیم داعش ۔ خراسان کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر حملہ عبدالرحمن الوگری نامی خودکش بمبار نے کیا۔ جمعرات کے روز کیے جانے والے اس حملے میں 13 امریکی فوجیوں، 28 طالبان سمیت کئی درجن افراد ہلاک وزخمی ہوئے۔
داعش ۔ خراسان سے تعلق رکھنے والے جنگجو عبدالرحمن الوگری نے کابل ہوائی اڈے کے اندر اور باہر افغانستان سے انخلا کے لیے پروازوں کے انتظار میں جمع ہونے والے سیکڑوں افراد کے عین درمیان خود کو دھماکے سے آڑا لیا تھا۔
Weekly inSITE #ISIS Aug 18-24: Khorasan Prov claims responsibility for deadly suicide bombing at #Kabul_Airport, gives photo of bomber. Naba 300 editorial criticizes #Taliban takeover of #Afghanistan. Rare attacks claimed in #Libya and the #Philippines.https://t.co/EAttQUd9pG pic.twitter.com/72PbxH8z3r
— SITE Intel - Jihadist Threat (@siteintel_jt) August 26, 2021
داعش ۔ خراسان کے جاری کردہ بیان کو تنظیم کی ’اعماق‘ نامی نیوز ایجنسی نے نشر کیا ہے جس کے مطابق خود کش دھماکہ عبدالرحمن الوگری نے کیا۔ تنظیم نے الوگری کی تصویر بھی جاری کی ہے۔
’اعماق‘ کے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’ان کے جنگجو سکیورٹی کے تمام حصار پار کرتے ہوئے امریکی فوجیوں سے صرف پانچ میڑ فاصلے کی دوری تک پہنچ گئے تھے۔
افغانستان کے کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 85 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طالبان کا کہنا ہے کہ حملے میں ان کے بھی 28 اراکین مارے گئے۔