افغانستان میں امریکی ڈرون حملےمیں داعش کےدو’ہائی پروفائل‘اہداف ہلاک: پینٹاگان کادعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں ایک ڈرون حملے میں داعش کے دو ہائی پروفائل اہداف ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

امریکی فوج کے میجرجنرل ہانک ٹیلرنے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہےکہ افغانستان میں داعش کے الخراسان گروپ کے ایک ’سہولت کار اور ایک منصوبہ ساز‘کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے لیکن انھوں نے دونوں مہلوکین کی شناخت نہیں بتائی ہے۔پینٹاگان نے قبل ازیں داعش کےایک ہدف کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔

Advertisement

امریکی فوج نے جمعرات کو کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرخودکش بم حملے کے جواب میں یہ کارروائی کی ہے۔ہوائی اڈے کے باہر دو دھماکوں میں دسیوں افغان اور 13 امریکی فوجی ہلاک اور ایک سو کے لگ بھگ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

افغانستان میں سخت گیرجنگجو گروپ داعش کی شاخ نے اس تباہ کن حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔پینٹاگان نے بھی کہا تھا کہ اس حملے کے پیچھے داعش الخراسان کا ہاتھ کارفرما ہے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کا عزم ظاہرکیا تھا اورکہا تھا کہ ’’ہم معاف نہیں کریں گے،ہم نہیں بھولیں گے.ہم آپ کا شکارکریں گے اور آپ سے انتقام لیں گے۔‘‘

جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں انھوں نے کہا کہ ’’میں اپنے ملک کے مفادات اور اپنے عوام کا ہر قیمت پردفاع کروں گا۔‘‘

دریں اثنا امریکااوراس کے اتحادیوں کے 31 اگست سے قبل افغانستان سے مکمل انخلا کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔امریکی فوجیوں سمیت غیرملکیوں اورہزاروں افغانوں کوکابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے پروازوں کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں