.

سعودی عرب: الحدیثہ گذرگاہ سے منشیات کی اسمگلنگ کی چھ کوششیں ناکام

سعودی حکام نے کیپٹاگون کی 1.1 ملین گولیاں قبضے میں لے لیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں انسداد منشیات مہم کے دوران بیرون ملک سے مملکت کے اندر منشیات کی اسمگلنگ کی چھ تازہ کوششیں ناکام بناتے ہوئے نشہ آور کیپٹاگون کی 1.1 ملین گولیاں قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے سمگلنگ کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ کسٹم حکام نے الحدیثہ گذرگاہ سے مملکت میں لائے جانے والے سامان کی چھان بین کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کی چھ مختلف کارروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے 1.1 ملین سے زائد کیپٹاگون گولیاں قبضے میں لی ہیں۔ یہ منشیات سامان کی مختلف کھیپوں میں چھپایا گیا تھا۔

سعودی انتظامیہ کی جانب سے قبضے میں لی جانے والی منشیات کیپٹاگون
سعودی انتظامیہ کی جانب سے قبضے میں لی جانے والی منشیات کیپٹاگون

کسٹم اتھارٹی نے وضاحت کی کہ جدید آلات، ریز مشینوں اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے الحدیثہ گذرگاہ سے آنے والے سامان کی جانچ پرکھ کی گئی تو مختلف ٹرکوں کے ذریعے لائی گئی کیپٹان گون کی 145340 گولیاں ضبط کی گئیں۔

اسی گذرگاہ سے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک دوسری کوشش ناک بناتے ہوئے کیپٹاگون کی 73,988 گولیاں ضبط کی گئیں۔ یہ گولیاں ٹرکوں کے ریفریجیریٹنگ سسٹم کے نیچے چھپائی گئی تھی، جب کی تیسری کوشش میں 95,950 گولیاں ضبط کی گئیں۔

کپٹاگون منشیات
کپٹاگون منشیات

انسداد منشیات مہم کے دوران الحدیثہ گذرگاہ سے چوتھی کارروائی میں 450867، پانچویں میں 188370 اور چھٹی کوشش میں 217340 گولیاں ضبط کی گئیں۔