اس سے پہلے کے دیر ہو،ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکا جائے: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے عالمی برادر پر ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے پوری دنیا ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کےعمل میں شامل ہوجائے۔

اسرائیلی اخبار’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیاروں کا آنا مشرق وسطیٰ میں ہتھیاروں کی دوڑ کو متحرک کرے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول سے نہ صرف اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ خطے میں ایرانی جارحیت کو بڑھانے اورخطے کے ممالک میں جوہری ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ کا باعث بنے گا۔

گذشتہ منگل کو اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ تل ابیب ایران کے ایٹمی پروگرام پر خفیہ حملے جاری رکھے گا اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کی واشنگٹن کی کوششوں کی مخالفت کرے گا۔

بدھ کے روزاسرائیلی وزیر دفاع نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی فوجی ایٹمی پیش قدمی کو روکنے کا منصوبہ لے کر آئے۔

60 سے زائد غیر ملکی سفیروں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس امکان کو رد نہیں کرتا کہ اسے ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کرنا پڑے گی۔ ہم نے ماضی میں بھی متعدد بار ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی کوشش کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں