انخلا کے لیے طالبان سے مذاکرات کا مطلب انہیں تسلیم کرنا نہیں: فرانسیسی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہےکہ فرانس طالبان سے افغانستان سے شہریوں اور خطرے سے دوچار افراد کے انخلا پر بات چیت کر رہا ہے جو کہ طالبان کو ملک کے نئے حکمران کے طور پر تسلیم کرنے کی نشاندہی نہیں کرتا۔

Advertisement

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عمانویل ماکروں نے عراق کے دورے کے دوران اتوار کو ٹی ایف ون ٹیلی ویژن کے نیوز شو کو بتایا کہ ’ہم نے افغانستان میں انخلا کا آپریشن کرنا ہے۔ اس وقت کنٹرول طالبان ہی کے پاس ہے۔ ہمیں عملی نقطہ نظر سے یہ بات چیت کرنی ہے۔ اس کا مطلب طالبان کو تسلیم کرنا ہر گز نہیں ہے۔ ہم نے اپنی شرائط رکھی ہیں۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں