.
افغانستان وطالبان

طالبان دہشت گردی کی بیخ کنی اور شہری حقوق کا احترام یقینی بنائیں:بلنکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا نے طالبان کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر طالبان عالمی برادری سے تعلقات کا قیام چاہتے ہیں تو انہیں اپنے وعدے ایفا کرنا ہوں گے۔ طالبان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اپنا وعدہ پورا کرنا اور افغان قوم کے بنیادی حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔

امریکی ٹی وی چینل ’NBC‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں واشنگٹں اور اس کے اتحادیوں کےلیے کسی نئےخطرے کے ظہور کے حوالےسے چوکنا ہے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے ’اے بی سی‘ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں امریکی مشن کے بعد موجودہ وقت سب سے پرخطر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خطرے کو ٹالنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے مگر خطرہ انتہائی سنگین ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن افغانستان میں موجود امریکیوں محفوظ طورپر نکالنے کے لیے پوری کوششیں کررہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انٹنی بلنکن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 300 امریکی انخلا کے منتظر ہیں۔