سعودی عرب میں ایمفیٹامائن گولیاں، قات اورحشیش کی بھاری مقداراسمگل کرنے کی ناکام کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے محکمہ کسٹمزنے نشہ آور پھول دار پودے قات کی 29 ٹن مقدار، 490 کلوگرام چرس اور نشہ آور دوا ایمفیٹامائن کی 15 لاکھ سے زیادہ گولیاں مملکت میں اسمگل کرنے کی متعددکوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جازان، تبوک اور مملکت کے مشرقی صوبہ میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوششوں کوناکام بنایا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ستائیس افراد کو موردالزام ٹھہرایا گیا ہے۔ان میں بارہ سعودی سعودی شہری ہیں۔آٹھ یمنی، چارمصری اورتین ایتھوپیا کے شہری ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل القرینی نے بیان میں بتایا کہ ضروری کارروائی کی تکمیل کے بعد اسمگل شدہ سامان حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سرحدی محافظ پوری جانفشانی اور عزم کے ساتھ اسمگلنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں حالیہ مہینوں کے دوران میں مختلف طریقوں سے منشیات اسمگل کرکے لانے کی کوششوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سعودی عرب کی زکوٰۃ، ٹیکس اورکسٹمز اتھارٹی کے مطابق گذشتہ ہفتے کے روز حکام نے منشیات کی اسمگلنگ کی چھے کوششیں ناکام بنائی تھیں۔ان میں حدیثہ کی بندرگاہ پر تجارتی سامان میں چھپائی گئی 11 لاکھ سے زیادہ کیپٹاگون کی گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ مملکت میں کسٹم کی کڑی نگرانی سے بچانے کے لیے یہ ادویہ مختلف خفیہ طریقوں سے چھپائی گئی تھیں۔ان میں سے گولیوں کی کچھ ایگزاسٹ پائپوں اور ٹرک کی بیٹریوں سے برآمد کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں