.
بشار اور شام

شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے کے قریب تین راکٹ حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے علاقے دیر الزور میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو نیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کے قریب تین راکٹ داغے گئے۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’سیرین آبزر ویٹری‘ کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ شام میں خشام قصبے سے دغے گئے جو شامی رجیم کے زیرانتظام ہے۔

راکٹ حملوں کے بعد ’داعش‘ کے خلاف سرگرم بین الاقوامی عسکری اتحاد کے طیاروں کو اس علاقے میں نچلی پروازیں کرتے دیکھا۔

ایرانی ملیشیائیں دیرالزور میں
ایرانی ملیشیائیں دیرالزور میں

خیال رہے کہ 21 اگست کو بین الاقوامی اتحاد ایک ڈرون کو مار گرایا تھا جو اس وقت دیرالزور میں العمر آیل فیلڈ پر اڑ رہا تھا۔ یہ گیس فیلڈ میں بین الاقوامی عسکری اتحاد نے اپنا اڈہ قائم کررکھا ہے۔