طالبان ایرانی طرز حکومت اپناتے ہوئے سپریم لیڈر چنیں گے: رپورٹ
افغانستان میں طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد طرزحکومت پر چہ میگوئیاں جاری ہیں مگر ایک امریکی ٹی وی کے مطابق طالبان ایرانی حکومت کی طرح اپنے گروپ کے سربراہ ہبت اللہ اخوانزادہ کو سپریم لیڈر نامزد کر یں گے۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان ایرانی طرز حکومت میں دلچسپی رکھتے ہیں جس میں صدر اور کابینہ تو موجود ہوتے ہیں مگر سپریم لیڈر بطور مذہبی رہنما تمام اختیارات اپنے پاس رکھتے ہیں اور وہ صدر کے احکامات کو بھی ناقص العمل قرار دے سکتے ہیں۔ سپریم لیڈر ہی تمام فیصلوں میں سب سے طاقت ور آواز رکھتے ہیں۔
سی این این نیوز 18 ٹی وی چینل کے مطابق "طالبان کے سربراہ ہبت اللہ اخوانزادہ سپریم کونسل کی سربراہی کریں گے اور یہ سپریم کونسل طالبان اور ان کے اتحادیوں پر مشتمل ہوگی۔ ملا ہبت اللہ کی مکانیت کو انتہائی پوشیدہ رکھا جاتا ہے اور وہ عوامی مقامات سے دور رہتے ہیں۔"
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملا ہبت اللہ قندھار سے ہی اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
طالبان کا گروپ 1990 میں قندھار میں ہی قائم کیا گیا تھا اور یہ ہمیشہ سے قندھار میں اثر ورسوخ رکھتا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملا ہبت اللہ اخوانزادہ افغانستان میں ہی موجود ہیں۔ "اخوانزادہ قندھار میں ہیں۔ وہ شروع سے وہیں مقیم ہیں۔"
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید بتایا تھا کہ طالبان ایک ہفتے کے دوران مکمل کابینہ کا اعلان کردیں گے اور اس میں وزراء کے علاوہ سربراہان حکومت بھی شامل ہونگے۔
-
افغانستان سےغیرملکی انخلا:طالبان کی ریلیاں،امریکا، فرانس،برطانیہ اورنیٹو کےفرضی جنازے
افغانستان سے امریکا کا انخلا مکمل ہونے کے بعد طالبان اور عام شہریوں نے منگل کے روز بھرپور جشن منایا ہے اور انھوں نے مختلف شہروں میں ملک کی آزادی کی ... بين الاقوامى -
امریکی فوج کے مکمل انخلا کے بعد کابل ہوائی اڈے پرطالبان کی ’فاتحانہ پریڈ‘
افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا مکمل ہونے کے بعد کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرخصوصی فورسز کی وردی میں ملبوس طالبان نے فاتحانہ پریڈ کی ہے اوریوں ... بين الاقوامى -
بائیڈن کی’غفلت‘؟85 ارب ڈالر کاامریکی فوجی سازوسامان طالبان کے ہاتھ لگ گیا:رکن کانگریس
امریکی کانگریس کے ری پبلکن رکن جم بینکس نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی ’غفلت‘ اور ’بے پروائی‘کی وجہ سے افغانستان میں 85 ارب ڈال سےزیادہ مالیت کا فوجی ... بين الاقوامى