سعودی اور امریکی وزرا خارجہ کی افغانستان کی صورت حال پربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ وزیرخارجہ انٹنی بلنکن نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فون پر افغانستان کی صورتحال اور دیگر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

بلنکن نے سعودی وزیر خارجہ کو دونوں ممالک کے درمیان طویل اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے واشنگٹن کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں وزرا خارجہ کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی مسائل بات چیت اور سعودی عرب کے شہر ابھا پر حوثیوں کے تازہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

دریں اثناء سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘نے اطلاع دی ہے کہ سعودی وزیر خارجہ اور ان کے امریکی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔

فون پر دونوں وزراء نے مملکت سعودی عرب اور امریکا کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور تمام مشترکہ شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خطے کی نمایاں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں