صدر بتائیں کہ کتنے گرین کارڈ ہولڈر اور امریکی کابل میں رہ گئے:ارکان سینٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی سینیٹ میں ری پبلکن صدر جو بائیڈن پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ افغانستان میں رہنے والے امریکیوں ، گرین کارڈ ہولڈرز اور امیگرینٹ ویزا کے خصوصی درخواست گزاروں کی تعداد قوم کے سامنے لائیں۔

پولیٹیکو کی خبر کے مطابق سینیٹر ٹام کاٹن کی قیادت میں 26 ریپبلکن ارکان نے جمعرات کو بائیڈن کو مکتوب ارسال کیا جس میں اگست کے آخرمیں انخلا کی کوششوں کے بعد وہاں پر رہ جانے والے امریکیوں اور گرین کارڈ ہولڈرز کی تعداد کی بابت استفسار کیا گیا ہے۔ارکان نے ایک ہفتےکے اندر اندر معلومات فراہم کرنے کو کہا ہے۔

Advertisement
سینیٹر ٹام کاٹن
سینیٹر ٹام کاٹن

خط میں مزید کہا گیا کہ امریکی شہریوں ، مستقل رہائشیوں اور افغانستان میں پیچھے رہ جانے والے اتحادیوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

مکتوب پر دستخط کرنے والوں نے ان رپورٹوں پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ افغان یا خطرناک اور پرتشدد مجرموں سمیت نا اہل افراد موجود ہیں۔

بدھ کے روز ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ تعاون کرنے والے اور امریکا چلے جانے کے خواہشمند افغانوں کی اکثریت کو افغانستان سے نہیں نکالا جاسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاروں کو ہوائی جہاز کے آپریشن کے دوران انہیں ایسے لگتا ہے کہ جیسے وہ کوئی مجرم ہیں۔ ان میں ہزاروں افراد اور ان کے خاندان کے افراد شامل ہیں۔

انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نامہ نگاروں کو یقین دہانی کرائی کہ "ہم آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں اس عزم کو پورا کرنے اور ان لوگوں کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے جو افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔"

طالبان کے 14 اگست کو کابل پرقبضے کے بعد ایک لاکھ تئیس ہزار کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے پیر کو اعلان کیا کہ امریکا نے اب تک تقریبا 6 ہزار امریکیوں کو افغانستان سے نکالا ہے۔

31 اگست کو امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے تاریخ کا سب سے بڑا انخلاء آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں مشن ابھی ختم نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں