آزادی کی خاطر شروع کردہ جنگ سے کنارہ کش نہیں ہوں گا: احمد مسعود

قومی مزاحمتی فرنٹ نے وادی پنج شیر کے رہنما کا نیا پیغام جاری کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

طالبان کی جانب سے افغانستان کے علاقے وادی پنج شیر پر قبضے کے اعلان کے بعد علاقے میں سرگرم طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ لڑنے سے کبھی کنارہ کشی اختیار نہیں کریں گے۔

قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان اور خارجہ امور کے نگران علی نظاری نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں احمد مسعود کا تازہ ترین پیغام نشر کیا ہے جس میں انھوں نے آزادی اور انصاف کے لیے شروع کی گئی جنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی تردید کی ہے۔

امریکہ میں مقیم علی نظاری نے افغانستان کے شمال مشرقی علاقے وادی پنج شیر پر طالبان کے کنڑول کی بھی تردید کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں