ترک یو ٹیوبر نے خود کو تابوت کے ساتھ قبر میں زندہ دفن کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی میں ایک یو ٹیوب اسٹار نے خود کو ایک تابوت میں دفن کر دیا۔25 سالہ محمد بہجیجک نے اپنے آپ کو ایک تابوت میں دفن کیا جو خاص طور پر اس نے اپنے ہی لیے ڈیزائن کیا تھا۔

اپنے 6 گھنٹے کے تجربے کے دوران اس نے ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم کا استعمال کیا۔

اس نے اپنے ساتھ ایک آکسیجن سیلنڈر، کیمرے، ریڈیو اور متعدد طبی آلات بھی رکھے تاکہ قبر میں موجودگی کے دوران اس کی صحت کی نگرانی کی جا سکے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بہجیجک نے یہ قدم اپنے فالورز سے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کے لیے اٹھایا۔ وہ وعدہ یہ تھا کہ اگر اس کے سبسکرائبرز کی تعداد مخصوص عدد تک پہنچ جائے گئی تو وہ قبر میں داخل ہو جائے گا۔

تابوت کے ڈیزائن اور اس کی تیاری میں 20،000 ترک لیرا یعنی2،400 امریکی ڈالر صرف ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں