تہران کے ساتھ مذاکرات روک دیے جائیں: اغوا سے بچ جانے والی ایرانی نژاد سماجی کارکن
امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جمعے کی شام ایرانی انٹیلی جنس کے ایک نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ وزارت خزانہ نے مذکورہ نیٹ ورک پر بیرون ملک اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ایرانیوں کو نشانہ بنانے اور امریکی سرزمین پر ایک امریکی خاتون شہری کے اغوا کی کوشش کے الزامات عائد کیے ہیں۔
ایرانی نژاد امریکی سماجی کارکن اور خاتون صحافی مسیح علی نجاد نے اپنی ٹویٹ میں امریکی وزارت خزانہ کے حالیہ اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ مسیح نے ساتھ ایک وڈیو بھی نشر کی ہے جس میں انہیں امریکی ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کانگریس اور دیگر عہدے داران سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Today, U.S. sanctions 4 agents of Iran's Ministry of Intelligence plotting to kidnap me. This is a small welcome step. In my meetings with Democrats & Republicans, I said the US must stop negotiating with this regime till political prisoners including dual nationals are released pic.twitter.com/xgWXNiIqOH
— Masih Alinejad 🏳️ (@AlinejadMasih) September 3, 2021
خاتون سماجی کارکن نے امریکی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے تہران کے ساتھ مذاکرات روک دے۔
یاد رہے کہ معروف سماجی کارکن مسیح علی نجاد کئی برسوں سے یہ مطالبہ کر رہی ہیں کہ ایران میں سیاسی بنیادوں پر گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے، ملک میں خواتین کی آزادی اور آزادی اظہار کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ دو سال قبل مسیح کے بھائی کو بھی تہران کی پالیسی کے خلاف سیاسی مواقف رکھنے کے سبب گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس کا مقصد مسیح پر دباؤ ڈال کر انہیں خاموش رہنے پر مجبور کرنا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے ایک سابقہ انٹرویو میں مسیح علی نجاد نے باور کرایا تھا کہ وہ کسی طور اپنے موقف سے دست بردار نہیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ کئی بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ایرانی حکام پر بیرون ملک اپوزیشن عناصر کے اغوا اور ان کے تعاقب کا الزام عائد کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ اپوزیشن شخصیات کی آوازیں بند رکھنے کے لیے ان کے اجتماعات کو دھماکوں کا نشانہ بنائے جانے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا۔
-
بیرون ملک اپوزیشن کو نشانہ بنانے والے ایرانی نیٹ ورک پر امریکی پابندیاں
امریکی وزارت خزانہ نے ایک ایرانی انٹیلی جنس نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کی ہیں جس پر الزام ہے کہ وہ دوسرے ممالک میں ایرانی کارکنوں اور اپوزیشن کو نشانہ ... مشرق وسطی -
دمشق پر تازہ اسرائیلی حملے، بمباری سے پہلے ایرانی کارگو جہازوں کی آمد
العربیہ نیوز چینل کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ دمشق کے مضافات میں ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں پر جمعہ کو علی الصباح اسرائیل کے فضائی حملوں ... مشرق وسطی -
لبنان کو ایرانی تیل پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں: امریکا
امریکی سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے کل بدھ کے روز بیروت کے دورے کے دوران کہا کہ لبنان کو ایرانی ایندھن کی ترسیل پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے ... بين الاقوامى