سعودی عرب میں کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پرنئی سزاؤں کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں پر نئی سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔

وزارت صحت کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ پروٹوکول کی خلاف ورزی کے مطابق مندرجہ ذیل امور کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو داخلے کی اجازت دینے پر جرمانہ

ایک سو سے زائد افراد کی گنجائش والی دکانوں یا مالز اور مراکز میں لوگوں کی ایک ہی وقت میں مقررہ تعداد سے زیادہ داخلے پر جرمانہ

مخصوص جگہوں کے اندر مجاز تعداد کی عدم تعمیل کی خلاف ورزی پر جرمانہ

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بندش کی سزا میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ نجی شعبے پر نگران اتھارٹی اپنے نگرانی کے دائرہ کارمیں جب ضروری سمجھے چھ ماہ تک کی بندش کا فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں