سعودی عرب:کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں میں نمایاں کمی، 138 مریضوں کی تشخیص،7اموات
سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 138 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کاشکار سات مریض وفات پا گئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت الریاض میں سب سے زیادہ نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ان کی تعداد 43 ہے۔ مکہ مکرمہ میں 25 اور مشرقی صوبہ میں 14 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔باقی کیس مملکت کے دوسرے شہروں اورعلاقوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا کووِڈ-19 کا شکار211 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں کروناوائرس سے اموات کی تعداد اب 8572 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طورپرکووڈ-19 سے 5 لاکھ 45 ہزار 123 افراد متاثرہوئے ہیں۔