امداد کی وصولی اور اندرون ملک پروازوں کے لیے کابل ہوائی اڈہ پھر سے کھول دیا گیا
افغانستان کی قومی فضائی کمپنی (اريانا) کے مطابق اس نے ہفتے کے روز ملک میں اپنی بعض پروازوں کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
یہ پروازیں دارالحکومت کابل اور تین دیگر شہروں ہرات، مزار شرف اور قندھار کے درمیان چلائی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل قطر سے آئی ہوئی ایک تکنیکی ٹیم نے امدادی اور اندرون ملک پروازوں کے استقبال کے لیے دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے کو پھر سے کھول دیا تھا۔
اریانا افغان ایئرلائنز نے فیس بک پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ فضائی کمپنی اندرونی پروازوں کے دوبارہ آغاز پر مسرت اور فخر محسوس کر رہی ہے۔
کابل ہوائی اڈہ بیرون اور اندرون ملک دونوں کے لحاظ سے شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کا دوبارہ کھولا جانا طالبان تحریک کی انتہائی ترجیحات میں شامل ہے۔ طالبان نے 15 اگست کو کابل کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ اس کے بعد سے کابل کا ہوائی اڈہ فضائی آپریشن کے لیے بند تھا۔
-
امریکی فوجی اڈوں میں 21 ہزار افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے یورپ کے اندیشے
یورپی ممالک امریکا سے اس بات کی یقین دہانی حاصل کرنے کے واسطے کوشاں ہیں کہ جن افغان پناہ گزینوں کو یورپ کی سرزمین پر امریکی فوجی اڈوں میں رکھا گیا ہے، ... بين الاقوامى -
افغانستان میں حالات دہشت گردی اور خانہ جنگی کی طرف لوٹ رہے ہیں: امریکی جنرل
ایجنسیاں بين الاقوامى -
کابل میں طالبان نے افغان خواتین کی احتجاجی ریلی اچانک ہوائی فائرنگ سے منتشرکردی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین نے ہفتے کے روزاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے لیکن طالبان نے انھیں اچانک ہوائی فائرنگ کرکے منتشرکردیا ہے۔کابل میں خواتین ... بين الاقوامى