امریکا میں پہلی مرتبہ خاتون اوّل کی وائٹ ہاؤس سے باہر ملازمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی خاتون اوّل جل بائیڈن آئندہ ہفتے سے اپنے یونیورسٹی لیکچر دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گی۔ اس بار وہ لیکچروں کے لیے خود یونیورسٹی میں موجود ہوں گی۔ اس بات کا اعلان وائٹ ہاؤس کی جانب سے گذشتہ روز کیا گیا۔ جل بائیڈن تعلیم کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتی ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کرونا کے سبب امریکی خاتون اوّل ایک سال سے آن لائن لیکچر دے رہی تھیں تاہم اب وہ یونیورسٹی میں حاضر ہو کر تدریس انجام دیں گی۔

Advertisement

اخبار کا کہنا ہے کہ جل بائیڈن ورجینیا میں "کمیونٹی کالج" یونیورسٹی میں 13 ہفتوں تک اکیڈمک رائٹنگ کے اصول پڑھائیں گی۔

جیل بائیڈن پہلی امریکی خاتون اوّل ہیں جو وائٹ ہاؤس میں اپنے کردار کے ساتھ بیرونی ملازمت کی ذمے داری نبھائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں