عُمان میں 145 کلو کرسٹل متھ اور چرس اسمگل کرنے کے الزام میں 8 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عُمان میں حکام نے دو واقعات میں آٹھ افراد کو مجموعی طور پر 145 کلو گرام نشہ آور کرسٹل متھ اور چرس اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتارکر لیا ہے۔

حکام نے ان افراد کو’درانداز‘قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے بیرون ملک سے آبی راستے کے ذریعے ملک میں منشیات اسمگل کرکے لانے کی کوشش کی تھی۔

Advertisement

خلیجی ریاست عُمان کی جنرل ایڈمنسٹریشن برائے انسداد منشیات نے ساحلی محافظ پولیس کی کمان کے تعاون سے ان آٹھ ’دراندازوں‘کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی دو کشتیوں کے ذریعے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق ان کے قبضے سے 80 کلوگرام سے زیادہ نشہ آوردوا کرسٹل متھ اور 68 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔کرسٹل متھ اعصابی نظام کو تقویت پہنچاتا ہے۔اس کو برف (آئس) کا نشہ بھی کہا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں