کئی مہینوں بعد ۔۔۔۔ کرونا کا گراف مسلسل گر رہا ہے: وزارت صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کئی مہینوں کے دوران پہلی مرتبہ سعودی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ کووڈ۔۱۹ کی نئی قسم کے 120 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 545243 ہو گئی۔ آج کرونا سے 219 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا سے شفا پانے والوں کی تعداد 534062 ہو گئی۔

وزارت صحت نے بتایا کہ کرونا وائرس سے آج ملک میں آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے، جس نے بعد اس وبا کا شکار بننے والوں کی تعداد 8579 تک جا پہینچی۔ مملکت میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 2،602 تک پہنچ گئی جبکہ 723 کرونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement

ادھر سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’کرونا وبا کے مصدقہ کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ اہم یہ ہے کہ تمام لوگ کرونا ایس او پیز کی پابندی اور ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کا اہتمام کرتے رہیں۔

ڈاکٹر العبد العالی نئے کرونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ’ نئے سائنٹفیک جائزوں سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے سے طویل مدت تک کرونا وائرس سے تحفظ مل جاتا ہے‘۔

ترجمان نے کہا کہ ’مملکت بھر میں کرونا کا گراف مسلسل گر رہا ہے۔ طبی جائزوں سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے چار ہفتے بعد وائرس میں مبتلا ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ’ دو خوراکوں سے وائرس کے شدید اثر سے اعلی درجے کا تحفظ مل جاتا ہے۔ اگر ویکسین کی دو خوراکوں کے بعد وائرس لگتا ہے تو ایسی صورت میں ہسپتال جانے یا انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس سے موت بھی نہیں ہوتی۔ طویل مدت تک کرونا وائرس سے بڑی حد تک تحفظ مل جاتا ہے‘۔

العبد العالی نے کہا کہ’ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے صحت یابی کے بعد طویل مدت تک بعض صحت مسائل سے دوچار رہتے ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں