چین : جرمن سفیر منصب سنبھالنے کے دو ہفتے بعد انتقال کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جرمنی کی وزارت خارجہ نے آج پیر کے روز بتایا ہے کہ چین میں جرمن سفیر یان ہیکر فوت ہو گئے ہیں۔ ہیکر نے محض دو ہفتے قبل بیجنگ میں بطور سفیر کام شروع کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں بیجنگ میں جرمن سفارت خانے نے بتایا کہ 54 سالہ ہیکر نے 24 اگست کو سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔

ہیکر جرمن چانسلر اینگلا میرکل کے خارجہ پالیسی کے امور کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

جرمن سفیر کی وفات کے سبب کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں