ترکی میں حال ہی میں ایک نادر نوعیت کی شادی کی تقریب دیکھنے میں آئی جہاں دو جڑواں بھائی ایک ہی روز دو جڑواں بہنوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
ترک اخبار "زمان" کی ویب سائٹ کے مطابق شادی کی یہ انوکھی تقریب ادیامان صوبے میں منعقد ہوئی۔
ویب سائٹ کے مطابق دونوں جڑواں بھائی ابو ذر اور جفاری ہیں اور ان کی شادی دو جڑواں بہنوں نور گل اور نورسل سے ہوئی۔
تقریب میں ادیامان کے گورنر اور میئر نے بھی شرکت کی۔
اخبار کے مطابق دونوں دولہا بھائیوں کے والد کا کہنا تھا کہ "دونوں گھرانوں کی ملاقات خاندان کے ذریعے ہوئی اور ہمیں اپنے دو جڑواں بیٹوں کے لیے دو جڑواں بہنیں مل گئیں، یہ سب نصیب کی بات ہے"۔
-
مصر میں ’پارٹ ٹائم‘ شادی کو باطل اور حرام قرار دے دیا گیا
مصر میں "پارٹ ٹائم" شادی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد ملک کی افتاء کونسل نے خبردار کیا ہے کہ ایسی ’جز وقتی‘ شادیوں کا اسلامی تعلیمات میں کوئی تصور ... ایڈیٹر کی پسند -
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کی بیٹی کی شاہانہ شادی پرلبنانی عوام چراغ پا
ایک طرف لبنانی عوام بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی کے تھپیڑوں کا سامنا کرنے والے لبنانی عوام پر ایران نواز حزب اللہ کے ... مشرق وسطی -
شادی کے اشتہارات کے ذریعے خواتین کی توہین کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی
سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے منگل کے روز سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شادی اشتہارات کے ذریعے خواتین کی توہین سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا حکم ... بين الاقوامى