اتوار کو سعودی عرب کے عسیر خطے کے مغرب میں رجال المع گورنری میں الحبیل روڈ پر ایک خوفناک اور دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔
سعودی اخبار سبق کے مطابق ایک مانیٹرنگ کیمرے نے اس حادثے کے خوفناک منظر کو محفوظ کرلیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم دکھایا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
#سعودی_عرب میں المناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو جاریhttps://t.co/IZGJwWHwbi pic.twitter.com/Ua4NkVgCpg
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) September 7, 2021
تفصیلات میں عسیر ریجن میں ریڈ کریسنٹ اتھارٹی برانچ کے سرکاری ترجمان احمد الزلمعی نے بتایا کہ ریڈ کریسنٹ آپریشن روم میں ایمرجنسی نمبر 997 پر شام چھ بجے ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا کہ اتوار کو ایک شہری کی طرف سے کہا گیا کہ یہ تصادم فائع اسٹیشن کے قریب الحبیل روڈ پر ہوا۔
الالمعی نے تصدیق کی کہ ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی 3 ایمبولینس ٹیموں کو فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب پہلی ٹیم پہنچی تو پتہ چلا کہ دو گاڑیوں کا تصادم تھا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ ان میں سے دو کی حالت خطرے میں ہے۔
-
سعودی عرب: کار ریس کے مقابلے میں شریک خاتون مہم جو کی کار کوخوفناک حادثہ
سعودی عرب میں 'ایکسٹریم ای' کار ریس مقابلے میں شریک ایک خاتون کی کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تمام افراد جاں بحق
سعودی عرب کے شمالی شہر حائل میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک سعودی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 4 برطانوی معتمرین جاں بحق
سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثے کے باعث 4 برطانوی معتمرین جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ... بين الاقوامى