مصرمیں پولیس نے ایک چھ سالہ بچے کے اغوا کے واقعے سے نمٹتے ہوئے متاثرہ بچے کو بازیاب کرا لیا ہے۔ بچے کی بازیابی کی کارروائی میں پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اغوا کار ہلاک جب کہ دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ واقعہ مصر کے علاقے اسیوط میں مرکزساحل سلیم کے مقام پر پیش آیا۔اغوا ہونے والے بچے امیر نادی اقلدیوس کے والدین نے بتایا کہ بچے کو اس کے گھر کے سامنے سے اغوا کیا گیا۔ انہوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا تو ان پر فائرنگ کی گئی۔ اس پر انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے بغیرکی تاخیر کے اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کی اور ان کا تعاقب کیا۔
نادی اقلدیوس کے والد نے بتایا کہ جب انہوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا تو انہوں نے ہم پر فائرنگ کی۔
اسیوط سیکیورٹی ڈاریکٹوریٹ نے اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ اغوا کار بھی اسی گاؤں سے ہیں جس سے بچے کا تعلق ہے۔ وہ ماضی میں بھی فوج داری کیسز میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے آبادی سے دور ایک زرعی علاقے میں اپنا ٹھکانہ بنارکھا ہے۔ پولیس کی کوشش سے بچے کو اغوا کاروں سے چھڑا کر اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے اوراغوا کاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
-
مصر: فن کاروں کے علاج کی وڈیوز پوسٹ کرنے والے جعلی معالج کے بارے میں نئی تفصیلات
مصر میں حکام کے ہاتھوں گرفتار کیے جانے والے مبینہ جعلی معالج کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ دو روز قبل ملزم یوسف خیری عبدالرحیم کو حراست میں ... بين الاقوامى -
کیا غزہ اور مصر کے درمیان سرنگیں پائی جاتی ہیں؟
غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی حکومت کے نگرانی میں کام کرنے والی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ مصر کے ساتھ سرحد پر پھیلی ہوئی ایک سرنگ ... مشرق وسطی -
مصر میں تیز رفتار برقی ریلوے ٹریک بچھانے کے معاہدے پر دستخط
4.45 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ سیمننر کی قیادت میں قائم کنسورشیم مکمل کرے گا بين الاقوامى