.
افغانستان وطالبان

طالبان کی 200 امریکی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو کابل سے روانگی کی اجازت

طالبان نے زلمے خلیل زاد کے مطالبے پر سفر کی اجازت دی: امریکی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

طالبان حکام نے افغانستان میں رہ جانے والے 200 امریکی وغیر ملکی شہریوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ امریکا کی طرف سے مہیا کردہ چارٹر فلائٹس پر کابل ائیرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہوجائیں۔

ایک امریکی عہدیدار نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے طالبان سے ان غیر ملکیوں کے انخلاء کا مطالبہ منظور کروایا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ان افراد کے انخلاء کو جمعرات کے روز مکمل کر لیا جائے گا۔ امریکا عہدیدار نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ افراد مزار شریف میں پھنسے غیر ملکی شہری ہیں جن کو اس سے قبل بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔