.

پانامہ کا پرچم بردارجہازپھنس جانے سے نہرسویزعارضی طورپر بلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سویزکینال اتھارٹی کو پانامہ کے ایک پرچم بردارجہاز کے خشکی پرآجانے کے بعد اس اہم آبی گذرگاہ کو عارضی طور پربند کرنا پڑا ہے۔اس کے نتیجے میں مصر میں آنے والے متعدد بحری جہازنہرسویزمیں داخل نہیں ہوسکے ہیں۔

پانامہ کا پرچم بردارکورل کرسٹل کنٹینرنامی جہاز پھنسنے کے کچھ ہی دیربعد کامیابی سے دوبارہ تیرنا شروع ہوگیا تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پورٹ سعید سے نہرسویز (السویس)کی طرف آنے والے چار جہازوں کو آبی گذرگاہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

اس سال میں یہ دوسراموقع ہے جب نہرسویزکوکسی جہاز نے بند کردیا ہے۔مارچ میں ایورگیون یعنی فلک بوس عمارت کے سائز کا پانامہ کا پرچم بردارجہاز چھے دن تک نہر میں پھنسا رہا تھا۔اس کے نتیجے میں جہازراں کمپنیوں کو اربوں ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ جہاز 23 مارچ کو ہالینڈ کی بندرگاہ روٹرڈیم کی طرف جارہا تھا۔یہ سویزشہرکے قریب جنوبی داخلی دروازے سے قریباً 6 کلومیٹر (3.7 میل) شمال میں نہرکی ایک لین کے کنارے سے ٹکرا کر پھنس گیا تھا۔

سویزکینال اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ بڑے جہازوں کو دوبارہ پھنسنے سے روکنے کے لیے آبی گذرگاہ کے راستوں کو وسیع کرنے کےمنصوبے پر عمل پیراہے۔اس پر اربوں ڈالرلاگت آئے گی۔