.

مصر: تیرتا ریستوران گاہکوں سمیت دریائے نیل میں الٹ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں دریائے نیل کے کنارے تیرنے والا ایک ریستوران جمعرات کی شب اُلٹ کر غرق ہونا شروع ہو گیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب متعدد گاہک ریستوران کے اندر رات کا کھانا کھا رہے تھے۔ مصری نیوز ویب سائٹوں کے مطابق مذکورہ ریستوران کا نام Stasia ہے اور یہ منصورہ شہر میں "المشايہ السفليہ" کے علاقے میں واقع ہے۔ حادثہ پیش آتے ہی امدادی ٹیموں کے عناصر نے فوری طور پر ریستوران سے گاہکوں کا باہر نکالا اور ممکنہ طور پر ڈوب جانے اور زخمی ہو جانے والوں کی تلاش شروع کر دی۔

بعض ذرائع نے نصب شب کے قریب اس بات کی تصدیق کی کہ واقعے میں 3 شہریوں کو مختلف نوعیت کی خراشیں آئیں جب کہ بقیہ تمام افراد محفوظ طور پر ریستوران سے باہر آ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایمبولینس کی گاڑیاں بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ریستوران میں لوگوں کا شدید رش تھا جس کے نتیجے میں ریستوران کو تھامنے والے ستون دریا میں گر گئے۔