نیویارک میں نائن الیون حملوں کے ٹھیک 20 سال بعد گراؤنڈ زیروپر یادگاری تقریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کی سرزمین پر دہشت گردی کے مہلک ترین حملوں کے ٹھیک 20 سال بعد نیویارک میں گراؤنڈ زیرو پر گیارہ ستمبر کی برسی کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔اس تقریب کا آغاز ایک گھنٹی ساتھ ہوا اور اس موقع پر حملوں میں مرنے والوں کی یاد میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

اس تقریب میں صدرجو بائیڈن، سابق صدور براک اوباما اور بل کلنٹن، کانگریس کے ارکان اور دیگر معززین نیویارک میں گیارہ ستمبر کےحملوں کی جگہ پر تعمیر کردہ یادگاری پلازا پر مہلوکین کے رشتہ داروں کے ساتھ شریک ہوئے ہیں۔

Advertisement

11ستمبر 2001ء کو نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑواں ٹاوروں کو اغوا شدہ طیاروں سے ٹکرا کر تباہ کردیا گیاتھا۔اس حملے میں کم سے کم تین ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔امریکی انتظامیہ نے بعد میں ٹریڈ سینٹر کی جگہ پر یادگارتعمیر کردی تھی۔

امریکا میں اس کے علاوہ دو اور مقامات پر بھی گیارہ ستمبر کوحملہ آوروں نےاپنے اغوا شدہ طیارے ٹکرائے تھے،انھوں نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کی عمارت اور پنسلوینیا میں واقع شانکسویل کے نزدیک ایک میدان پر حملہ کیا تھا۔ان دونوں مقامات پر بھی آج تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن ان تینوں مقامات پر حملوں کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرنے والے ہیں اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش شانکسویل ،پنسلوینیا میں تقریب سے خطاب کرنے والے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں