ناسا کی جانب سے 11 ستمبر کے حملوں کی نادر وڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا میں 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں کو پورے 20 برس گزر جانے پر امریکی خلائی ایجنسی NASA نے ایک نادر نوعیت کی تصویر جاری کی ہے۔ تصویر میں حملے کے نتیجے میں اٹھنے والے دھوئیں کی بھاری مقدار ظاہر ہو رہی ہے۔

ایجنسی کی جانب سے نیویارک شہر میں ان حملوں کی جاری کی گئی تصویر خلا میں موجود ایجنسی کے ایک خلانورد نے لی تھی۔ ناسا کی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلانورد فرینک کول بیرٹسن سال 2001 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں تھا اور اس نے خلا سے ان حملوں کا مشاہدہ کیا۔

امریکا نے کل ہفتے کے روز مذکورہ خوف ناک واقعے کی 20 ویں برسی منائی۔ حملوں میں 3 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں