العربیہ نیوز کی خاتون رپورٹر کی جرمن زبان میں گفتگو ، آسٹریا کے وزیر خارجہ حیران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

العربیہ نیوز چینل کی ایک خاتون رپورٹر نے آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شیلنبرگ کا جرمن زبان میں خیر مقدم کر کے انہیں حیران کر دیا۔ شیلنبرگ اتوار کی شام مملکت میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

آسٹریا کے وزیر خارجہ نے خاتون رپورٹر کے اس فعل پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جب کہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی مسرور نظر آئے۔

العربیہ کی رپورٹر نے شیلنبرگ سے سوال کیا کہ ان کے ملک کے نزدیک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے جاری مذاکرات کامیاب ہونے کا کس حد تک امکان ہے۔ شیلنبرگ نے جواب میں کہا کہ ایک ماہ قبل کی صورت حال کے مقابلے میں اُن کا ملک اس وقت مذاکرات کے حوالے سے پر امید نہیں ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گذشتہ روز ریاض میں وزارت خارجہ کے صدر دفتر میں آسٹریا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں