.

دہشت گرد اب افغانستان میں اکٹھا ہوں گے : امریکی عہدے دار کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی مرکزی انٹیلی ایجنسی CIA کے سابق قائم مقام ڈائریکٹر مائیکل مورل نے باور کرایا ہے کہ کابل کے طالبان کے ہاتھوں میں آنے اور امریکا کے ملک سے نکل جانے کے بعد دہشت گرد افغانستان میں اکٹھا ہوں گے۔

مورل نے یہ بات امریکی چینلCBS کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ مورل کے مطابق طالبان کہتے ہیں کہ "ہم نے امریکا کو نہیں بلکہ نیٹو اتحاد کو شکست دی ہے ،،، ہم نے قطعی طور پر دنیا میں سب سے بڑی فوجی طاقت کو ہزیمت سے دوچار کیا ہے "۔

مورل 2011 سے 2013 کے بیچ دو بار سی آئی اے کے قائم مقام ڈائریکٹر کے منصب پر فائز رہے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گرد اب افغانستان لوٹیں گے اور اس ملک کو کرہ ارض پر کسی بھی دوسرے علاقے سے زیادہ خطرناک بنا دیں گے۔؂

مورل کے مطابق افغانستان میں فوجی وجود کے بغیر سب سے زیادہ خطرہ امریکا کو ہے۔

امریکی CIA کے سابق اعلی عہدے دار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب طالبان تحریک افغانستان میں اپنی نئی حکومت تشکیل دے چکی ہے۔