.

سوڈان کے علاقے جنوبی سواکن میں بھاری مقدار میں گولہ بارود ضبط

کارروائی سوڈان کی سلامتی کے لیے رہیڈ سپورٹ فورس کے فریم ورک میں کی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحیرہ احمر سیکٹر کی ریپڈ سپورٹ فورس نے جنوبی سواکن کے علاقے قبّول میں دھماکہ خیز مواد ضبط کیا ہے۔

یہ کارروائی سیکٹر کمانڈ کو ملنے والی معلومات کے بعد عمل میں آئی۔ اس میں 69 اینٹی ایئر کرافٹ، [B-10]بکتر بند گاڑیاں اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت کے حامل ہتھیاروں کو قبضے میں لیا گیا۔

ریپڈ سپورٹ فورس کا اہم کردار

بحیرہ احمر کے علاقے کے گورنر انجینئر عبداللہ شنقرای کی نگرانی میں مذکورہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ریپڈ سپورٹ فورس کے عہدیدار اور عملہ بھی موجود تھا۔ انھوں نے ملکی سلامتی اور استحکام میں رپیڈ سپورٹ فورس کے کردار کو سراہا جن کی مدد سے سوڈان کی کامیابیوں کا دفاع ممکن ہوا۔

انجینئر عبداللہ نے معاشرتی اور اہالیاں وطن سے متعلق ایشوز میں رپیڈ سپورٹ فورس کے کردار کو بھی سراہا جس کی وجہ سے ملک کے مختلف الخیال عوام پرامن بقائے باہمی کو یقینی بنایا۔

ریپڈ سپورٹ فورس بحیرہ احمر سیکٹر کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رامی آدم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ ضبطی کی کارروائی معاشرے کے امن اور ملک کی سکیورٹی کو مستحکم بنانے کے فریم ورک میں کی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ اسلحہ ضبطی کی ہماری کارروائی ریپڈ سپورٹ فورس کی ملکی دفاع کے لیے چوکسی کو ظاہر کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم معاشرے کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ رپیڈ فورس معاشرتی ذمہ داری کے طور پر ہم وطنوں کے ایشوز پر بھی پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔