.

مفرور فلسطینی قیدیوں کا معاملہ ، اسرائیلی پولیس کو ایک وڈیو مل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ پیر کو علی الصبح جلبوع کی اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینی قیدیوں میں سے 4 کو دوبارہ سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بقیہ دو فلسطینی قیدیوں مناضل يعقوب اور ايهم فؤاد کی تلاش جاری ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی اخبار "ہآرٹز" کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کو ایک وڈیو ملی ہے۔ وڈیو میں بقیہ دو قیدیوں میں سے ایک قیدی سے مشابہت رکھنے والا ایک شخص نظر آ رہا ہے۔ یہ شخص مغربی کنارے کے شمال میں الجلمہ گاؤں کے نزدیک اسرائیلی دیوار میں کھلے ایک دہانے کے راستے گرین لائن عبور کر رہا ہے۔

جلبوع جیل
جلبوع جیل

فلسطینی مزدور گرین لائن کے اندر علاقوں تک جانے کے لیے اس دہانے کو استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ شمالی اسرائیل میں واقع جلبوع کی جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینی قیدیوں میں سے 2 کو جمعے کی شام جب کہ مزید 2 کو ہفتے کے روز دوبارہ گرفتار کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔