.

امریکی وزیر دفاع سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے پُر امید ہیں : پینٹاگان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے اعلان کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جلد ملاقات کی ’امید‘ رکھتے ہیں۔ آسٹن نے گذشتہ ہفتے اپنا سعودی عرب کا مقررہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

پینٹاگان کے ترجمان جان کیربی نے پیر کے روز بتایا کہ آسٹن کا مقررہ دورہ سعودی جانب کے شیڈول سے متعلق وجوہات کے باعث نہ ہو سکا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بنیادی طور پر یہ دورہ عجلت میں ترتیب دیا گیا تھا۔

کیربی نے مزید کہا کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ دورے کا نظام الاوقات دوبارہ ترتیب دیا جائے گا"۔ پینٹاگان ترجمان نے زور دے کر کہا کہ "دورہ ملتوی کیا گیا ہے منسوخ نہیں ہوا".

واضح رہے کہ لائیڈ آسٹن نے گذشتہ ہفتے خلیج کے علاقے کا دورہ کیا تھا۔ اس کا مقصد امریکا کے حلیفوں کا شکریہ ادا کرنا تھا جنہوں نے واشنگٹن کی جانب سے قائم کیے گئے ضخیم فضائی پل کے واسطے سپورٹ پیش کی۔ یہ فضائی پل گذشتہ ماہ افغان حکومت کے سقوط اور اقتدار پر طالبان کے کنٹرول کے بعد قائم کیا گیا تھا۔

امریکی وزیر دفاع نے اپنے خلیجی دورے میں قطر ، بحرین اور کویت کا دورہ کیا تھا۔ انہیں سعودی عرب بھی جانا تھا تاہم ان کا دورہ آخری لمحات میں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔