عراق : دیالی میں سابق رکن پارلیمنٹ پر کار بم حملہ ، 3 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے صوبے دیالی میں ایک سابق رکن پارلیمنٹ کی سواری کو دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

نیوز ایجنسی ’بغداد الیوم‘ کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ محمد الداینی کی گاڑی کو کار بم حملے کے ذریعے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پیر کے روز بعقوبہ سے گزر رہے تھے۔

ادھر عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق دیالی صوبے میں ہی داعش تنظیم کے ایک مسلح حملے میں تین عراقی فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ الطالعہ گاؤں میں پیش آیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ داعش کے عناصر نے العظیم کے علاقے میں بھی ایک چیک پوائنٹ پر چھوٹے اور درمیانے ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا۔ کارروائی میں ایک عراقی فوجی زخمی ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں